ابنا: اس ملاقات ميں تہران کابل تعلقات کے فروغ اور افغانستان کي تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال کيا گيا-اس سے پہلے جب صدر حامد کرزئي سعد آباد کمپلکس پہنچے تو صدر حسن روحاني نے ان کا پرتپاک خير مقدم کيا ہے، اس موقع پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھي پيش کيا گيا-بعد ازاں دونوں رہنماوں نے ايک دوسرے سے بالمشافہ ملاقات کي- دونوں رہنماوں نے افغانستان کي تازہ ترين صورتحال اور افغانستان سے غيرملکي افواج کے انخلا کے بارے ميں تبادلہ خيال کيا گيا-صدر حامد کرزئي سرکاري دورے پر اتوار کي صبح تہران پہنچے -صدر حامد کرزئي ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني سے مذاکرات کے بعد اپنے وفد کے ہمراہ اب سے تھوڑي دير پہلے تہران سے کابل کے لئے روانہ ہوگئے-......./169
7 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 487040
افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے تہران ميں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني سے ملاقات اور گفتگو کي ہے-